مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج پیر کے روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سطحی کی قیادت کر رہے ہیں اور اس وقت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے 10 فروری کو بھی ایرانی وزیر خارجہ اور گوٹیریس نے شام ترکیہ کے زلزلے اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
در ایں اثنا آج پیر کو امیر عبداللہیان نے جنیوا میں فن لینڈ، آرمینیا اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور الگ الگ بات چیت بھی کی۔
آپ کا تبصرہ